اورلینڈونائٹ کلب حملے میں ملوث عمرمتین کا والد ایف بی آئی کا مخبر نکلا

Mar 28, 2018

فلوریڈا(این این آئی)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب پر حملے کے دوران مارے جانے والے عمر متین کے مقدمے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کا افغانی نژاد والد صدیق متین امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے لیے مخبری کا کام کرتا رہا ہے ۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ صدیق متین سے ترکی اور افغانستان میں رقوم کی منتقلی کے حوالے سے تفتیش بھی کی جارہی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق عمرمتین کی بیوہ نور سلمان کے وکلاء نے ان تازہ معلومات کی بنیاد پر نورسلمان کے خلاف چلنے والے کیس کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے یہ کہتے ہوئے ان کی درخواست رد کردی کہ یہ مقدمہ صدیق متین کے خلاف نہیں بلکہ نورسلمان کے خلاف ہے۔نورسلمان کے وکلا ء کی جانب سے لکھے جانے والی ای میل میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ عمر متین کا والد صدیق متین حکومتِ پاکستان کے خلاف حملے کے لیے 50ہزارڈالر سے ایک لاکھ ڈالر تک چندہ جمع کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔

مزیدخبریں