راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے راولپنڈی بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے معروف فوڈز اینڈ کیٹرنگ سنٹر کوغیر معیاری ، زائدلمعیاد خوراک مہیا کرنے پر سیل کر دیا جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر51 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیااس کے علاوہ ناقص غذاموقع پرتلف کرتے ہوئے وارننگ نوٹس جاری کردئے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سر براہی میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس پر خوراک کے معیارکا معائنہ کیا راولپنڈی سیدپورروڈ پرموجودالغنی فوڈز اینڈ کیٹرنگ سنٹر کو صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی،تیاراشیاء خوردنوش پرچوہوں کی موجودگی،غیر معیاری تیل استعمال کرنے ،برتن دھونے کیلئے سرف کا استعمال، مضر صحت کاسمیٹک رنگوں کا استعمال کرنے ،اشیاء خوردنوش کو ڈھک کرنہ رکھنا،ملازمین کے میڈیکل لائسنس نہ ہونے، حشرات کی بھرمار پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیاگیاعلاوہ ازیںراولپنڈی،چکوال اور جہلم کے گردونواح میں مزید کارروائیاں کرتے ہوئے فوڈ پوائنٹس ، فاسٹ فودسنٹرز ہوٹلز ، جنرل سٹور، کریانہ سٹور، چکن سیل سنٹر ز اور سویٹس اینڈ بیکرز پر دورانِ معائنہ صفائی کے ناقص انتظامات، تیل کے ریکارڈ کی عدم موجودگی، کاسمیٹک کلر کا استعمال ،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی ،فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 51,000کا جرمانہ عائد کیا ۔ جبکہ 34کلو گرام چائنہ نمک ،30کلو گرام رنگین پاپڑ ،کلو ناقص کیچپ مضر صحت انرجی ڈرنکس،اور بھاری مقدار میں زائدالمیعاد ،غیر معیاری خوراک کو تلف کر دیا۔