الیکشن کمشن میں رکن خیبر پی کے اسمبلی ابرارحسین تنولی کیخلاف آفتاب شیرپاؤکی درخواست پر جواب جمع، سماعت 2 اپریل تک ملتوی

Mar 28, 2018

اسلام آباد ( آئی این پی )ا لیکشن کمشن نے رکن خیبر پی کے اسمبلی ابرارحسین تنولی کیخلاف آفتاب شیرپاؤکی درخواست کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔منگل کو الیکشن کمشن میں رکن خیبر پی کے اسمبلی ابرارحسین تنولی کیخلاف آفتاب شیرپاؤکی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں ابرارحسین تنولی کے وکیل پیش ہوئے ،ابرار حسین تنولی نے الیکشن کمشن میں جواب جمع کرا دیا۔ الیکشن کمشن نے کہا کہ2 اپریل کو دلائل سن کر فیصلہ سنائیں گے۔ سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں