سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر کام روک دیا گیا کشمیر میڈیا کے مطابق کشن گنگا منصوبے پر کام مزدوروں کے احتجاج کے باعث روکا گیا بھارت دریائے جہلم پر کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ مزدوروں نے مقامی افراد کیساتھ مل کر مظاہرہ کیا اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔ بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کے تشدد سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
مزدوروں کا احتجاج‘ تشدد سے 2زخمی‘ کشن گنگا منصوبے پر کام روک دیا گیا
Mar 28, 2018