اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو کوہاٹ میں مول پاکستان کے تولنج گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا بھی موجود تھے۔ نئے پلانٹ سے ملک کے شمالی حصوں بشمول کے پی کے کو گیس کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔ مول پاکستان نے منصوبے کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں موجودہ حکومت نے بہت کام کیا ہے جس کی بدولت گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کر دیا۔ آئندہ چند ماہ کے بعد کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔منصوبے کے تحت 2 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی۔