بیول( نامہ نگار) بیول اور گردو نواح میں فارمی مرغیوں کی غلاظت اکھٹی کرنیوالی گاڑی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی مرغیوں کا کچرہ اگٹھا کرنے کے لیے کھلی وین سر عام شام کے وقت بازار سے گزرتی ہے جس سے تعفن اور بد بو سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی نااہل انتظامیہ کی وجہ سے موذی امراض کا باعث بننے والے عوامل کا تدارک محکمہ ماحولیات کے افسرانکی عدم دلچسپی کے باعث آئے روز نئی بیماریا ں جنم لے رہی ہیں کھلے منہ سوزوکی پک اپ جہاں جہاں سے گزرتی ہے ان راستوں کے شہری اور دکاندار سخت تعفن کا شکار ہو جائے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑھتا ہے شہریوں نے اے سی گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ فارمی مرغیوں کا فضلہ ، کھلی وین سرعام لے کر جانے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو فارمی مرغیوں کی الائشوں اور فضلہ کی بدبو سے نجات مل سکے۔