سڈنی (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میںبال ٹیمپرنگ کرنے والے آسٹریلوی کرکٹرز سٹیون سمتھ ‘ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کو وطن واپس بھیج دیا گیا ۔ کرکٹ آسٹریلیاکے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا ہے کہ کوچ ڈیرن لہیمین بال ٹیمپرنگ میںملوث نہیں اس لئے وہ کوچنگ کے عہدے پر برقرار رہیںگے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں سٹیون سمتھ‘ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کی سزائوں کا اعلان کیا جائے گا۔ٹیم پینی جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ماندہ سیریز میں کپتانی کرینگے ۔میتھیو رینشا ‘گلین میکس ویل اور جو برنز کو متبادل کھلاڑیوں کے طور پر طلب کرلیا گیا ہے ۔سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے واقعے کی پیشگی معلومات صرف سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کو تھیں،کوچ سمیت کوئی بھی اس بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا لہٰذا ڈیرین لیہمین ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے‘ان کے خلاف ثبوت نہیں ملے۔ڈیرن لیہمین نے جوہانسبرگ ایئر پورٹ پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بال ٹیمپرنگ پلان کے بارے میں علم نہیں تھا ۔ کھلاڑیوں نے خود سے پلان بنایا اور ہمیں لاعلم رکھا گیا اگر ہمیں معلوم ہوتا تو سب کو منع کردیتے ۔میری کوچنگ میں ایسا ہوا جس کا بہت زیادہ افسوس ہے ۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔
بال ٹپمرنگ : کوچ لیہمین بچ نکلے ، سمتھ ، وارنر ، بین کرافٹ وطن واپس
Mar 28, 2018