انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ رواں ماہ کے آخر میں ہوگی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایشز سیریز میں بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر بات نہیں کرے گی۔ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے دوران یقینا بال ٹیمپرنگ کی تھی لیکن آئی سی سی کا شکایت کرنے کا وقت گزر گیا ہے ۔ قانونی کے مطابق کھیل ختم ہونے کے اڑتالیس گھنٹے میں شکایت کرنا ضروری ہوتاہے ۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ رواں ماہ کے آخر میں ہوگی ۔ جنوبی افریقن کوچ اوٹس گبسن نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مایوسی کے عالم میں بال ٹیمپرنگ کی اور قانون کی خلاف ورزی کی ۔ ایشز میں بھی وہ آرام سے جیت جاتے تھے ۔ بال ٹیمپرنگ کرنا شرمنا ک ہے ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ ٹریو ر بے لیس نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ سے ثابت ہو گیا ہے کہ آسٹریلیا نے ماضی میں کرکٹ کیسے کھیلی ہے ۔ مجھے بھی شرمندگی ہو رہی ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کو سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن