لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تیسرے یوتھ اولمپکس کے کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ کے 51 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ یوتھ اولمپکس یکم سے 12 اکتوبر تک ارجنٹائن میں منعقد ہونگے۔ ایشین ہاکی کوالیفائر فار یوتھ اولمپکس 25 سے 29 اپریل تک بنکاک میں منعقد ہوگا جس کی ٹاپ دو ٹیمیں یوتھ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرینگی۔ تربیتی کیمپ 2 اپریل سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ تمام اعلان کردہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیم اپریل کو جونیئر ٹیم کے کوچ اولمپیئن کامران اشرف کو رپورٹ کریں۔ یوتھ اولمپکس ٹورنامنٹ فائیو اے سائیڈ فارمیٹ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا جس کی بنا پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے راولپنڈی میں بنائے جانے والے شاہ ناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بھی پروگرا بنایا ہے جس میں تربیتی کیمپ کے کھلاڑی بھی شریک ہونگے۔ اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر یوتھ کوالیفائر ایونٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں وقار یونس، رضوان علی، ریحان بٹ، معین شکیل، عدیل لطیف، جنید منظور، شاہ زیب خان، غظنفر علی، افراز حکیم، عمیر ستار، نوید عالم، عادل راو، امجد علی، اویس ارشد، رانا وحید، احمد ندیم، ایم الیاس، وقار علی، ذاکر اﷲ، ایم ابراہیم، وقاص احمد، سلمان شوکت، جنید رسول، محب اﷲ، علی رضا، اویس رشید، امجد رحمان، مرتضٰی یعقوب، ذوالقرنین، حماد انجم، ابوزر، عمیر بلال، رومان خان، اکمل حسین، زین اعجاز، خیر اﷲ، عبداﷲ شاہد، ابرار احمد، علی حمزہ، ایم یاسر، فیضان علوی، ایم معظم، زین العابدین، داود نیاز، حمزہ سہیل، زبیر سلیم، عبدالرحمان، محسن خان، آصف حنیف، محمد ساجد اور ارباز احمد شامل ہیں۔