روس سفارتی سطح پر کشیدگی کے باجود امریکا کےساتھ سربراہی اجلاس کے لیے تیار ہے۔ ترجمان کریملن دیمتری پیشکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ولادی میر پوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ملاقات کو ممکن بنانے کا دارومدار واشنگٹن پر ہے۔روس کو امریکا کےساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے پوٹن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں صدور کی جلد ملاقات ہو گی۔تاہم اس کے بعد سے امریکا اور روس کے باہمی روابط تنا کا شکار ہو چکے ہیں۔