UNCTAD اورعلی بابا بزنس اسکول کے تحت ’’ای فاونڈرز‘‘ تربیتی پروگرام کا آغاز

کراچی (کامرس ڈیسک)یونائٹیڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ (UNCTAD)اور علی بابا بزنس اسکول (Alibaba Business School) نے آج ’ای فاونڈرز‘ تربیتی اقدام کا آغاز کرتے ہوئے 37 ایشیائی انٹریپرینیورزپر مشتمل پہلی کلاس کا اندراج کر لیا ہے۔ گیارہ روزہ یہ کورس علی بابا کے بانی ،ایگزیکٹو چیئرمین اور UNCTAD کے خصوصی مشیر، جیک ما (Jack Ma)کے اس عزم کا حصہ ہے ۔ ایک سخت انتخابی طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد کمبوڈیا، پاکستان اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے امیدوار 11روزہ جامع کورس میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے، جہاں انہیں تخلیقات سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرتے ہوئے، ای فائونڈرز فیلو کااعزاز دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن