پاکستان میں ہندوؤں سمیت ہر اقلیت کو مکمل آزادی حاصل ہے: گورنر پنجاب

Mar 28, 2019

لاہور(نیوز رپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوامی ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں۔ حکومت کسی احتجاج سے خوفزدہ نہیں۔ ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں قومی کرکٹر وہاب ریاض ،مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود اور عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومتی پالیسوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو اپنے مذاہب کے مطابق زندگی بسر کر نے کی مکمل آزادی ہے اور یہاں بسنے والے تمام لوگوں کو حکومت برابری کے ساتھ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔

مزیدخبریں