لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورمیں آتشزدگی کے افسوسناک وقعہ نے تین افراد کی جان لے لی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور دو بیٹے شامل ہیں، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیںتفصیلات کے مطابق لاہور کینٹ کے علاقہ نادر آباد میںگلی نمبر3 کے رہائشی شاہد کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اہل علاقہ نے آگ بجھانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا تو ماں اور بچے جان کی بازی ہار چکے تھے،جاں بحق ہونے والوں میں 10سالہ حسن 8سالہ حسین اوران کی 30سالہ ماں صائمہ شامل ہے متاثرہ شہری شاہد گھڑیوں کا کام کرتا ہے جو حادثے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔دوسری جانب پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے ،پولیس کاکہنا ہے کہ آگ لگنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
کینٹ گیس سلینڈر دھماکے سے گھر میں آتشزدگی، ماں، 2 کمسن بیٹے زندہ جل گئے
Mar 28, 2019