ایف بی آر میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست پر پیشی 10 اپریل تک ٹل گئی

اسلام آباد (این این آئی) ایف بی آر میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست پر پیشی 10 اپریل تک ٹل گئی۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں آصف زرداری کی ملکیت میں متعدد گاڑیوں کے ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔ ذرائع نے بتایاکہ آصف علی زر داری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 10 اپریل تک ایف بی آر کو تمام الزامات کا جواب دیا جائیگا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گاڑیوں کی ٹیکس کے حوالہ سے جواب طلب کیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...