سویڈن کے دارالحکومت میں دھماکہ 5 افراد زخمی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

Mar 28, 2019

سویڈن (آن لائن) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس فورس اور ریسکیو حکام کو جائے وقوعہ کی جانب بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے نوعیت اور ہدف سے متعلق تاحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے البتہ پولیس دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرے گی دھماکہ جنوبی صنعتی علاقے میں ہوا قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس کے مطابق متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، زخمی ہسپتال داخل کرا دیئے گئے ۔

مزیدخبریں