ای سی سی نے ٹل اور ملحقہ علاقوں کوگیس فراہمی کی منظوری دیدی

Mar 28, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرجی صدارت میں ای سی سی کے اجلاس میں ضلع ہنگو میں ٹل اور اس سے ملحقہ علاقوں کو گیس فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی ،اجلاس میں بندر گاہوں پر مقرہ معیاد سے زائد مدت تک پڑی رہ جانے والی کنسایمنٹ پر جرمانہ معاف کرنے کی بھی منظوری دے دی ، ایف بی آر نے سفارش کی تھی کہ 70 کروڑ روپے معاف کر دئے جائیں، اس سے درآمد کندگان اپنا سامان بندر گاہون سے کلئیر کرا سکیں گے ،وزارت تجارت کی طرف سے انشورنس سیکٹر کے لئے ایک خود مختار ریگولیٹر کا ادارہ بنانے کے بارے میں پری زینٹیشن دی گئی ،کمیٹی نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں ایک کمشن بنایا گیا تھا اس کی سفارشات حاصل کی جائیں،وزارت پیٹرولیم نے قظر سے 200mmcfdگیس لانے کے حوالے سے تجویز پر کمیٹی نے ہدائت کی کہ ملک میں ایل این جی کی طلب اور رسد کی جامع تزیہ کیا جائے ،بحری امور کی وزارت کی طرف سے ملک میں ایل این جی ترمینل بنانے کے بارے میں بتایا گیا ،کمیٹی نے کام کو تیز کرنے کی ہدائت کی ،اجلاس مین نیکٹا کو 133.156ملین گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی ،دریں اثنا وزیر خزانہ کی صدارت میں کابینہ کی انرجی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا،اجلاس میں گیس کے نقسانات میں کمی اور بجلی کے شعبہ میں ریکوری کو بہتر بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ،کمیٹی نے وزارت پیترولیم کو ہدائت کی کہ گیس کے نقصانات میں کمی کے لئے اصلاحی اقدامات کرئے ،یہ ہدائت بھی کی گئی یو ایف جی کی ماہانہ رپورٹ پیش کی جائے،ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی پی ایل کو ہدایت کی گئی اس سلسلے میں مشتر کہ پری زینٹیشن تیار کر کے سی سی او پی کے سامنے لائی جائے جو برد میں ای سی سی میں زیر غور آئے گی ،پاور ڈویژن کو ہدائت کی گئی کہ بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے بجلی ایکٹ پر عمل کرئے ،ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹ دئے جائیں ۔

مزیدخبریں