لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پراجیکٹ کے لئے سروے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بروقت تکمیل میں رکاوٹ بننے والے کنٹریکٹر کیخلاف کارروائی ہو گی ۔سیف سٹی اٹھارٹی حکام نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ کیساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پرکرنے کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں اس بات پر پر بھی زوردیاگیاکہ سی پی اوآفس اور پی پی آئی سی تھری راولپنڈی کے کام میں مزید سست روی برداشت نہیں کی جائے گی ۔