کثیر المنزلہ عمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹس نصب کرنے کی شرط پرعملدرآمدکیاجائیگا:آمنہ عمران

لاہور (خصوصی نامہ نگار )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کثیر المنزلہ عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات کے پیش نظر ان عمارتوں کی طرف سے ا پنے فائر ہائیڈرنٹس نصب کرنے کی لازمی شرط پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ ایل ڈی اے ‘واسا اور ٹیپا کے افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیںآمنہ عمران خان نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں کیساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبد الشکور رانا ‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ظریف اقبال ستی اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...