لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے آغاز کے حوالے سے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ملت روڈ، کھڑیانوالہ، ایف ڈی اے سٹی، لاثانی پلی اور دیگر مقامات پر پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر سرکاری اداروں کی ملکیتی اور زیرانتظام اراضی کامعائنہ کیا۔ ڈی جی پھاٹا لیاقت علی چٹھہ ، چیئرمین ایف ڈی اے ڈاکٹر اسد معظم ، ڈی جی عامر عزیز، ایم پی اے خیال کاسترو اور محمد عاطف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت صوبے میں 25 لاکھ گھر تعمیر کئے جائیں گے۔