لاہور: پنجاب ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشنPESSI) )کی ملک بھر سے شراکتی ادائیگیاں کمرشل بینکوں کے ڈیجیٹل چینلزکے ذریعے وصول کرنے کیلئے دی بینک آف پنجاب اور -1لنک پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین شراکتی معاہدہ طے پایاہے۔ دی بینک آف پنجاب جو کہ خصوصی طور PESSI کی شراکتی ادائیگیاں ملک بھر سے وصول کر رہا تھا اب اس معاہدے کے تحت -1لنک کے ذریعے تمام ادائیگیاں وصول کر سکے گا۔