کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38400،38500،38600،38700،38800اور38900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں97ارب28کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت164.69فیصدزائد جبکہ76.28فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی ، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،بینکنگ،کیمیکلزاورسیمنٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس100 انڈیکس38979پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دبائو کے باعث کے ایس ای100انڈیکس سطح پر برقرار نہ رہ سکا،مگر تیزی کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس635.88پوائنٹس اضافے سے38965.01پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق چین سے دوارب20کروڑڈالر کی رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے کے سبب بدھ کو مارکیٹ مقامی سرمایہ کار گروپوں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی لی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیاجبکہ کاروباری حجم میں بھی 164فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔بدھ کومجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے267کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،52کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں97ارب28کروڑ34لاکھ90ہزار338روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب5ارب15کروڑ90لاکھ41ہزار734روپے ہوگئی۔کے ایس ای30انڈیکس313.31پوائنٹس اضافے سے18452.83پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1593.17پوائنٹس اضافے سے64081.55پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس347.05پوائنٹس اضافے سے28408.74پوائنٹس پر بند ہوا ۔