عدالتی حکم عدولی بیروکریسی نے فیشن بنالیا، اب ایسے افسر جیل جائینگے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری فنانس پنجاب کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اپریل کو تحریری جواب سمیت طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بیوروکریسی نے عدالتی حکم عدولی کرنا فیشن بنالیا۔ اب عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے والے افسروں کو جیل جانا ہوگا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں نیشنل ہائی وے کے مختلف حصے درخواست گزاروں کی کمپنیز نے تعمیر کیے۔ تعمیرات کی تعمیر کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کر چکے ہیں۔ عدالت بھی سیکرٹری فنانس پنجاب کو ادائیگیوں کا حکم دے چکی ہے لیکن حکم کے باوجود سیکرٹری فنانس ادائیگیاں نہیں کررہے۔ عدالت سیکرٹری فنانس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ جسٹس امیر بھٹی نے سیکرٹری فنانس پنجاب کے رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...