لاہور ( نیٹ نیوز) پنجاب کے مختلف اضلاع میں نجی بریڈنگ سینٹرز پر خطر ناک انفلوئنزا ایچ 5وائرس سے سینکڑوں مور ہلاک ہو گئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں نجی بریڈنگ سینٹرز میں خطر ناک انفلو ائنز ایچ 5وائرس سے سینکڑوں موروں کی ہلاکتوں کی وجہ سے پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری پارکوں، چڑیا گھروں اور بریڈنگ سینٹرز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے ایک سینئر ویٹرنری آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جاتی عمرہ میں سابق وزیر اعظم کے فارم ہائوس میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100سے زیادہ مور خطر ناک وائرس انفلوئنزا سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ دیگر مختلف نجی بریڈنگ سنٹرز میں بھی کم تعداد میں موروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔