بیجنگ (اے پی پی) چین نے ایسے 30 ہزار عالمی نقشوںکو ضائع کردیا ہے جس میں اروناچل پردیش کو بھارت کا حصہ دکھایاگیا تھا ۔چین کا یہ اقدام اروناچل پردیش پر اس کے سخت موقف کا واضح ثبوت ہے ۔ چینی کسٹمز حکام نے شانگ ڈونگ صوبے کے شہر کنگ ڈومیں کارروائی کر کے ایک دفتر پر چھاپہ مار کر 8 سو سے زائد صندوقوں کوقبضے میں لے لیا جن میں اروناچل پردیش کو بھارت کی ریاست دکھایا گیا تھا