لاہور(صباح نیوز)پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ جان پرمل72برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جان پرمل کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور موت سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جان پرمل نے1972میں میونخ میں ہونے والے اولمپکس مقابلے اور1966اور1970میں بینکاک میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔جان پرمل نے1968میں ڈھاکہ میں ہونے والے نیشنل گیمز میں سونے کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا ۔جان پرمل سن1964سے1974کے درمیان پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ رہے۔جان پرمل کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے ٹونی خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر دی ہے۔ ٹونی خان نے بتایا کہ ان کے والد جان پرمل گزشتہ برس جون سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور10ماہ موت سے جنگ لڑتے وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ ان کے بیٹے نے یہ بھی بتایا کہ جان پرمل ریٹائرمنٹ کے بعدبھی روزانہ تین کلو میٹر پیدل چلا کرتے تھے۔
پاکستان کے تیزترین ایتھلیٹ جان پرمل انتقال کرگئے
Mar 28, 2019 | 12:31