پچاس ارکان یورپی پارلیمنٹ کابھارت پرمقبوضہ کشمیرمیں چھروں والی بندوق کےاستعمال پر پابندی لگانےپرزور

یورپی پارلیمنٹ کے 50 ارکان نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پرچھروں والی بندوق کے استعمال پر پابندی لگائے۔

 یورپی پارلیمنٹ میں شمال مغربی انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے لیبرپارٹی کے رکن واجدخان نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط تحریر کیا ہے۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واجد خان نے کہا کہ خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن