جرمنی: حیاتیاتی ہتھیار‘ حملے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں داعش کے حامی کو 10 سال قید

برلن(این این آئی)جرمنی میں حیاتیاتی ہتھیارریزین سے حملے کا منصوبہ بنانے کے جرم میں شدت پسند تنظیم داعش کے ایک کٹر حامی کو دس برس سال جیل کی سزا سنادی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈسلڈروف کی علاقائی عدالت نے اکتیس سالہ تیونیسیائی شہری سیف الان کوحیاتیاتی ہتھیار جمع کرنے اورپرتشدد تخریبی کارروائیوں کا منصوبہ بنانے کے الزام میں یہ سزا سنائی۔استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ سیف الان ایچ، جس کا پورا نام جرمن رازداری قانون کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا گیا ،2016 میں جرمنی آیا اور بعد میں ڈاکیے کی ملازمت حاصل کرلی۔ اسے اور اس کی بیوی کو کولون میں ان کے گھر سے جون 2018 میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے زہریلی حیاتیاتی ہتھیار ریزین تیار کرنے کے لیے بڑی مقدار میں ارنڈی کے بیج خریدے۔ استغاثہ کا مزید کہنا تھا کہ سیف الان کے گھر سے بم میں استعمال ہونے والے سامان بھی برآمد ہوئے تھے۔کولون میں انٹلیجنس سروسز کی اطلاع کی بنیاد پر ان دونوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سیف الان کی 44 سالہ بیوی کے خلاف الگ سے مقدمہ چلایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...