مکہ(اے پی پی) مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے شہر کے تمام قبرستان بند کرتے ہوئے تدفین کے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔سعودی اخبارکے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی میں ادارہ تجہیز و تکفین کے ڈائریکٹر عبداللہ العقیل نے کہا ہے کہ شہر میں کرفیو کے بعد تدفین صبح 6 سے دوپہر دو بجے تک ہوگی۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد تدفین کی اجازت نہیں ہوگی۔ عبداللہ عقیل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پابندی کے پیش نظر تدفین کے نئے اوقات کار جاری کئے گئے ہیں جس کا مقصد کرفیو کے اوقات کی پابندی ہے تاکہ لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔