کابل،قلعہ نو(شِنہوا+نوائے وقت رپورٹ)افغانستان میں ایک جھڑپ کے دوران 7عسکریت پسند مارے گئے اور مقامی طالبان کمانڈر سمیت ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔جبکہ افغان حکومت نے ملک میں تنازعات کے حل کیلئے طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے21رکنی ٹیم تشکیل دیدی۔جمعہ کو فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میںبتایا گیا ہے کہ مغربی صوبہ بادغیس کے بالا مرغاب ضلع میںہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب طالبان جنگجوں کے ایک گروپ نے جمعرات کی شب بالامرغاب ضلع میں سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں جنگجو 7 لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔علاوہ ازیںکابل میں سکھوں کے گوردوارے پر حملہ کرنے والا بھارتی شہری نکلا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور کالعدم تنظیم میں شامل ہونے سے پہلے دکاندار تھا،حملہ آور 14ساتھیوں سمیت بھارت سے افغانستان پہنچا تھا۔