بلوچستان میں زرغون ساؤتھ- 4 گیس ویل کی کامیابی سے ڈرلنگ مکمل کر لی

اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) ماڑی پٹرولیم نے بلا تعطل تیل و گیس کی تلاش اور پیداوارکی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ اسی دوران کورونا وائرس سے اپنی افرادی قوت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی اقدامات اپناتے ہوئے دو اہم سنگ میل حاصل کئے ہیں۔ پہلا،کمپنی نے 17 مارچ، 2020 کو بنوں ویسٹ بلاک میںسیسمک ڈیٹا کے حصول کے منصوبے کو کامیابی سے مکمل کیا۔ بنوں ویسٹ بلاک، بنوں، لکی مروت، کرم ایجنسی، ہنگو، اور شمالی وزیرستان میں 2005 سے غیر فعال تھا۔ مکمل منصوبہ 836 مربع کلو میٹر رقبے پر مشتمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن