امداد نہ ملنے پرخواتین کاڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا

Mar 28, 2020

حیدرآباد ( نامہ نگار) حیدرآباد میں لاک ڈائون کے باعث بے روزگار ہونے والے خاندانوں کی خواتین حکومت کی جانب سے امداد نہ ملنے پر گھروں سے باہر نکل آئی، سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر شہبازبلڈنگ کے سامنے پہنچ کر احتجاجی دھرنا دیا، خواتین کا کہنا تھا کہ پانچ روز سے جاری لاک ڈائون کے باعث خصوصاً روز انہ کی بنیاد پر کام کرنے والے لاکھوں دہاڑی مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں اور انکے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے ملنے کی کوشش کی تاہم ان کی ملاقات ڈپٹی کمشنر سے نہیں کرائی گئی۔

مزیدخبریں