جام نوازعلی کے مکین پینے کے صاف پانی کوترس گئے

Mar 28, 2020

جام نوازعلی(نامہ نگار)سندھ حکومت کی جانب سے بھاری فنڈز جاری کیے گئے مگر مذکورہ چیئرمین، یوسیز کونسلوں اور ٹاوْن کمیٹیوں کے فنڈز میں بھاری کرپشن کرکے جعلی بل بناکر رقم ہڑپ کرلی گئی کسی بھی چیئرمین نے خاطر خواہ ترقیاتی کام نہیں کرائے حلقے کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کیلئے کوئی فلٹرپلانٹ بھی نہیں لگایاگیا، عوام آج بھی نہروں اور واٹرکورسوں میں بہنے والا گدلا اور گندہاپانی پینے پرمجبورہیں شہریوں کاکہناہے کہ کورونا وائرس کی خطرناک وبا کی وجہ سے چند ایک چیئرمین نے عوام کو صابن دیکر سیلفیاں بنوا کر فیس بک پر شیئرکرکے بڑا کارنامہ انجام دیا، چیئرمین اس انتظارمیں ہیں کہ سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی وبا کی مدمیں جلد یوسی اور ٹاوْن سطح پر جوفنڈز آئیں انہیں بھی ہڑپ کرلیا جائے، شہر کے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ چیئرمین، یوسیز کونسلوں اور ٹاوْن کمیٹیوں کے فنڈز میں میگاکرپشن کی فوری تحقیقات کرائی جائے۔

مزیدخبریں