لاک ڈاون کا 5واں روز: اذان کی صدائیں، مساجد میں نماز ادا

Mar 28, 2020

نواب شاہ/ٹنڈوآدم/میرپورماتھیلو/جام نوازعلی (نامہ نگار/بیورورپورٹ)لاک ڈاون کے پانچویں روز شہر کے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز مکمل بند رہے تاہم پابندی کے باوجودکئی شہروں میں نمازجمعہ کے اجتماعات ہوئے اورنمازجمعہ کی اذان سنتے ہیں لوگ گھروں سے نکل اورمساجدمیں جاکردورکعت نمازجمعہ فرض کی ادائیگی کی اورکوروناجیسے موذی مرض سے چھٹکارے کے دعائیں مانگیں ، مصروف شاہراہوں پرسناٹاچھایارہا،اور شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں دبک کربیٹھ گئی ،رات آٹھ بجتے ہیں میڈیکل اسٹورز، کریانہ مرچنٹ، ملک شاپ،سبزی،فروٹ کے علاوہ دیگر تجارتی مراکز بندہوگئے اور مختلف مقامات پر پولیس اوررینجرز نے جگہ جگہ ناکہ بندی کردی شہری انتظامیہ کاکہناہے کہ غیرضروری گھروں سے نکلنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی،انتظامیہ نے عوام لاک ڈاون کے احکامات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ لوگ شہر کو وبا سے محفوظ بنائیں،صبح آٹھ بجتے ہی بنیادی ضروریات زندگی کے لئے اشیاء خوردونوش ،سبزی ،پھل ،فروٹ ،کریانہ اسٹور،گوشت ،دودھ ،دہی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹور شیڈول کے مطابق کھلے رہے رات آٹھ کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں گشت کرکے لاوڈ اسپیکر پرشہریوں سے گھروں کے اندرقرنطینہ رہنے کے اعلانات کیے اورشہریوں کو صابن سے ہاتھ دھونے ،مجمع نہ لگانے اورکم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھنے کی اپیل کی بیورو رپورٹر نواب شاہ عاطف ابڑوکے مطابق اسسٹنٹ کمشنر طارق علی سولنگی کی قیادت میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ فلیگ ماچ کیا پولیس نے بلاوجہ باہر آنے والے تیس سے زائد شہریوں کو پانچ گھنٹے لاکپ کی سیر کرائی بعدازاں موٹر سائیکلوں کی ہوا نکال کر چھوڑدیاعلاوہ ازیں رات دس بجتے ہی مساجد اور گھروں سے اذان کی آوازیں بلندہوگئیں شہری اپنے رب ذوالجلال کے آگے سجدوں میں گرگئے اور گڑگڑاکر دعائیں کیں، شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف رہی۔ چند پولیس اہلکار موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کو روکنے کے بجائے انہیں کھلی چھوٹ دے دی ۔

مزیدخبریں