نئی دہلی(شِنہوا) جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک)ممالک کے سرکردہ صحت ماہرین اور حکام نے ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا ،جس کا مقصد بنیادی سطح پر کرونا وائرس کیخلاف مشترکہ لڑائی کو آگے بڑھانا تھا۔ یہ بات جمعہ کو جاری سرکاری بیان میں کہی گئی۔ سارک کے ممبر ممالک میں پاکستان، افغانستان ، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، سری لنکا ، نیپال اور مالدیپ شامل ہیں۔کرونا وائرس سے متعلق معاملات میں وسیع پیمانے پر تمام فریقین کی فعال اور بامقصد شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارت نے تمام سارک ممالک کے لئے مشترکہ طور پر کرونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے معلومات، علم، مہارت اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے کے لئے مشترکہ "الیکٹرانک پلیٹ فارم" قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک پلیٹ فارم وبائی امراض کے پھیلنے کے دوران ہنگامی رسپانس اہلکاروں کے لئے آن لائن تربیت ، علم کی شراکت داری، مرض کی نگرانی میں مہارت کی شراکت میں متعلقہ سافٹ ویئر اور نئے تشخیصی اور علاج معالجے کے لئے مشترکہ تحقیق جیسی سرگرمیوں پر مزید تبادلہ خیال کرنے اور ان کے انعقاد کے لئے ایک کثیر المقاصد سواری کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ الیکٹرانک پلیٹ فارم کی تشکیل کے لئے کام پہلے سے ہی جاری ہے۔