لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں اختتام پر گزشتہ روز امریکی ڈالرکی قدر59 پیسے کی کمی سے165.54 روپے ہوگئی جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں یورو 97 پیسے مہنگا ہو کر 182 روپے72 پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر 4 روپے16 پیسے اضافے سے202.17 روپے ہوگئی ہے۔کراچی صباح نیوز کے مطابق قبل ازیں انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ۔ پاکستانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر جا پہنچی ۔ جمعہ کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ایک روپے87 پیسے بڑھ کر روپے تک جا پہنچی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ 4 روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
ڈالر کی قلابازیاں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168 کو چھو کر 165.54 روپے کا ہوگیا
Mar 28, 2020