کرونا سے پاکستان میں دوکروڑ افراد بیروزگارہوسکتے ہیں:خرم نوازگنداپور

Mar 28, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء سے پاکستان میں دو کروڑ افراد بیروزگار ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ہوشربا اور تکلیف دہ ہیں، پاکستان جیسا غریب ملک اتنی بڑی تعداد میں بیروزگاری کا عفریت برداشت نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے کروڑ وںعوام اور مخیر حضرات دو کروڑ عوام کی مالی مدد کیلئے سامنے آئیں، مدد سے اللہ بھی راضی ہو گا ۔

مزیدخبریں