لاہور(نیوزرپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے تناظر میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے 1200ارب روپے مختص کیے جبکہ بھارت نے معاشی طور پر مستحکم ہونے اور پانچ گنا زیادہ آبادی کے باوجود صرف 1700ارب کا اعلان کیا ہے. وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی دن رات نگرانی کر رہے ہیں. اس وبا سے نمٹنے کیلئے طبی عملے کو مکمل سہولیات سے لیس کیا جارہا ہے اور پوری قوم اس طبقے کو سلیوٹ کرتی ہے۔