لاہور(نامہ نگار )پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میو ہسپتال کے واقعے نے پنجاب میں ہیلتھ کئیر سسٹم پر سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔لاہور جیسے شہر میں سب سے بڑے ہسپتال میں کرونا مریضوں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک افسوس ناک ہے۔اس واقعہ کی فوری تحقیقات کرانی چاہیں اور ذمہ داران کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہئے ،کیونکہ ایسے واقعات پرذمہ داران کا محاسبہ بہت ضروری ہے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کی نگہداشت پر پہلے سے تحفظات ہیں۔پنجاب حکومت کرونا مریضوں پر مامور ڈاکٹرز اور نرسز کو فوری طور پر حفاظتی کٹ فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس میڈکس کی حفاظت کیلئے بھی حکومت کو فوری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ آگے بڑھیں اور اس بحران میں سماجی اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
میوہسپتال واقعہ نے ہیلتھ سسٹم پر سوالات کھڑے کردیئے:قمرزمان کائرہ
Mar 28, 2020