ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف پوری قوم کا فخر ہیں:شیخ عبدالخالق

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار ) جماعت اہلسنت کے امیرچیئرمین پریس کلب شیخ عبدالخالق قادری کہا ہے کہ کوروناوائرس کے شکاے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی طبی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اْن کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کورونا جیسے موذی وائرس کا شکار مریضوں کے علاج معالجہ میں اپنی جان کی فکر کیے بغیر اپنا طبی فریضہ سر انجام دینے والا طبی عملہ پوری قوم کی دْعاؤں کا مرکز بن چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن