ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف پوری قوم کا فخر ہیں: ارشد مہند

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما، سابق صدر بار محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے شکاے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی طبی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کورونا جیسے موذی وائرس کا شکار مریضوں کے علاج معالجہ میں اپنی جان کی فکر کیے بغیر اپنا طبی فریضہ سر انجام دینے والا طبی عملہ پوری قوم کی دُعائوں کا مرکز بن چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن