پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )پاکستان سنی تحریک کے صوبائی راہنماپیر سید محمد عثمان شاہ نقوی نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء اپنی نااہلی اور ناکامیاں چھپانے کے لئے علماء پر الزام تراشی کررہے ہیں۔ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام نظر آرہی ہے حکومتی وزراء کرونا کو ٹویٹ اور اخباری بیانات سے کنٹرول کررہے ہیں۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔