راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ کوروناوائرس جیسی موذی وباء کے مریضوں کاعلاج معالجہ کرنے والے ملک بھرمیںڈاکٹرز،نرسیں اورپیرامیڈیکل سٹاف ہرلحاظ خراج تحسین کے مستحق ہیںجس طرح مسلح افواج قوم کے لئے ہرقسم کی قربابی دیتی ہے اس طرح یہ عظیم لوگ بھی قوم کے لئے قربانی کے جذبے سے سرشار ہیں ان کی عظمت کوسلام پیش کیاجاتا ہے کیونکہ کوروناوائرس جیسے مہلک اورخطرناک مرض کے سامنے سینہ سپرہوکرکھڑا ہونااور اس کامردانہ و ارمقابلہ کرنے والے یہ صف اول کے سپاہی ہیں ہم ان کی قومی خدمات پرانہیں سلام پیش کرتے ہیں اوران سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔
کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، اوردیگر عملہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، حاجی پرویزخان
Mar 28, 2020