کرونا وائرس : فیس بک نے میسنجر ایپ میں بھی انفارمیشن ہب متعارف کرادی

Mar 28, 2020 | 17:32

ویب ڈیسک

کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے واٹس ایپ کے بعد میسنجر ایپ میں بھی انفارمیشن ہب متعارف کرادی ہے جس کا مقصد غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا بھی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ میں ایسی دلچسپ تبدیلی متعارف کرائی ہے جو بیشتر افراد کو ضرور پسند آئے گی۔ اس انفارمیشن ہب کا مقصد آن لائن غلط معلومات کو پھیلنے سے روکنا بھی ہے۔میسنجر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ہب میں عالمی ادارہ صحت کی مصدقہ اطلاعات و خبریں صارفین کو فراہم کی جائیں گے جن سے انہیں اپنے دوستوں، گھروالوں، دفتری ساتھیوں، طالب علموں، اساتذہ اور دیگر سے گھر میں قرنطینہ کے دوران رابطے میں مدد دے سکیں۔یہاں صارفین کو درست اعداد و شمار، مختلف سوالات کے جوابات اور دیگر اہم مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے +41 79 893 1892 کو فون کانٹیکٹ میں سیو کرکے اس پر hi کا مسیج کردیں۔آپ کے سامنے مینیو کھل جائے، جس میں مختلف ایموجیز کے ذریعے مطلوبہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہےقبل ازیں فیس بک نے حال ہی میں صارفین سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے میسجنر ایپ کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرادیا جس سے موبائل کی بیٹری کم خرچ ہوگی۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں نے اہم شہروں کو لاک ڈاؤن کیا ہے، یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق تین ارب سے زائد آبادی آئسولیشن میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 8 کروڑ بچے حصولِ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں