باکسرعامرخان نے کرونا وائرس سے جنگ کیلئے اپنا شادی ہال پیش کردیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کرونا وائرس سے جنگ کے لیے شادی اور دیگر تقاریب کے لیے بولٹن میں اپنی عمارت نیشنل ہیلتھ سروس کو پیش کر دی۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کروناآئسولیشن کے لیے اسپتال کے بیڈ میسر نہیں۔ وہ یہ عمارت اس مقصد کے لیے پیش کرتے ہیں۔ کرونا وائرس نے پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ برطانوی وزیراعظم اور وزیرصحت بھی مہلک وائرس کے متاثرین میں شامل ہیں۔اس صورتحال میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے بولٹن میں شادی ہال کے لیے تعمیرکردہ عمارت نیشنل ہیلتھ سروس کو پیش کر دی ہے۔ تینتیس سالہ عامرخان سابق عالمی لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن ہیں۔ان کاکہناہے کہ کروناپرقابوپانے کی جنگ میں وہ اپنا حصہ ڈالناچاہتے ہیں۔جس کےلیے وہ شادی اوردیگرتقاریب کے لیے بولٹن میں اپنی عمارت نیشنل ہیلتھ سروس کوپیش کرتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں اس وقت دنیا ایک بحران کاشکارہے اورکرونامتاثرین کوآئسولیٹ کرنے کے لیے اسپتال کے بیڈ کاحصول بھی انتہائی دشوارہوگیا۔وہ اپنی عمارت اس مقصد کے لیے پیش کررہے ہیں تاکہ اسےکرونا متاثرین کی مدد کے لیے استعمال کیاجاسکے.

ای پیپر دی نیشن