یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملک بھر میں اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنا رہی ہے

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مینجینگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کی تمام شاخیں خصوصی طور پر معاشرے کے نادار طبقوں کی خدمت کیلئے کھلی ہوئی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے یوٹیلیٹی سٹورز اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی، آٹا، گھی، چاول اور دالوں کا خاطر خواہ  سٹاک دستیاب ہے اور ان تمام چیزوں کی قلت سے متعلق شکایات پر سختی سے فوری کارروائی کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن