ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کوویڈ19 ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے ڈنڈا پلان پرعمل کرنے کا مشورہ دے دیا۔سابق کپتان نے کہا کہ کافی وقفے کے بعد آپ لوگوں سے بات کررہا ہوں، امید ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں سب لوگ اچھے ہوں، پنجاب میں کوویڈ19کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، میں نے پڑھا بھی ہے اور دیکھا بھی ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں کورونا کیسز کی صورت حال خطرناک ہورہی ہے ، پلیز کورونا ایس او پیز پر عمل کرلو، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے لوگ اتنے ڈھیٹ کیوں ہیں؟۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کرونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کا بی پلان بھی موجود ہے، پلان بی کے تحت ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے ان لیجنڈز کو الٹا لٹکا کران پرڈنڈا چلایا جائے ،نارمل بات تو ہم نے ماننی نہیں ہے۔