لودھراں ( نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا ہے کہ5روزہ انسدادِ پولیو مہم 29مارچ سے 02اپریل تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر3لاکھ21ہزار564 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ انسداد پولیومہم کے پہلے تین دن گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ بعدازاں دو دن پولیو ویکسین نہ پینے والے بچوں کو ازسرنو تلاش کر کے پولیو ویکسین کی خوراک پلائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں کیا۔