نااہل حکمرانوں نے ملک و قوم کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا : رانا عبدالرحمن

خانیوال (خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر وائس چیئرمین بلدیہ رانا عبدالرحمن خاں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر عوام کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیئے مہنگائی کا سونامی ہر طرف تباہی مچا رہا ہے چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ عوام کے لیے مشکلات لائے گا. وہ یہاں معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن