بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا والدین کی قومی ذمہ داری ہے

Mar 28, 2021

بھکر (نامہ نگار) پولیو سے بچائو کیلئے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوانا والدین کی قومی اور بنیادی ذمہ داری ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں29 مارچ سے شروع ہونیوالی پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ،ڈی ایچ او (پی ایس) سمیت دیگر متعلقہ ہیلتھ افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کو دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو رائونڈ 29 مارچ سے 02اپریل تک جاری رہے گا جس کیلئے محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

مزیدخبریں