افغان فورسز کی کارروائی میںغیرملکیوں سمیت 5 عسکریت پسندہلاک ،3زخمی 

فیض آباد، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں قومی فوج کی ایک خصوصی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 5 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔صوبے میں فوج کے افسر عبدالرزاق نے بتایا کہ ہفتے کے روز صبح سویرے خصوصی فورس کے ایک دستے نے فیض آباد شہر کے پولیس ضلع 6 میں کارروائی کا آغاز کیا۔ جس میں 5 باغی ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران مارے جانیوالے افراد میں غیرملکی شہری بھی شامل ہیں۔غیر ملکی عسکریت پسندوں کی شہریت ظاہر کیے بغیر عہدیدار نے کہا کہ غیر ملکی شہری صوبہ بدخشاں میں طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لے رہے تھے۔رزاق نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران کسی بھی سیکورٹی اہلکار یا عام شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔صوبہ بدخشاں کے مختلف حصوں میں سرگرم طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن